Premium Only Content
حُجّةُ اللّٰه البالِغة :32 /ارتفاقِ سوم (سیاستِ مدینہ) کے ضروری۔۔۔ / مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف
حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس
درس :32
مبحثِ سوم: انسانی ضروریات و احتیاجات کی تسکین پر مبنی نظامِ ارتفاقات
باب: 06
ارتفاقِ سوم (سیاستِ مدینہ) کے ضروری امور اور ممالک کی تباہی و بربادی کے بنیادی اسباب
مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 05 ؍ ستمبر 2018ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:12 ارتفاقِ ثانی کے ادارے اور ان کے اجتماعی نظم ونسق کے لیے ارتفاق سوم (حکومتی نظام) کی ضرورت
4:36 اس باب کے مضامین: سیاست کی حقیقت، اجتماعیت کے تقاضے، معاشرے کی صحت و مرض کی حالت کے تحلیل و تجزیه کے اصول
5:00 سیاست کی تعریف، مدینہ (مملکت) کی حقیقت اور البدور البازغة سے مزید وضاحت
13:11 جماعتوں کے ربط سے مملکت کے شخصِ واحد بننے کا عمل، وحدتِ معنوی اور حالتِ صحت و مرض کے اسباب و علاج
19:59 حکومت مملکت و ریاست کی حالتِ صحت برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہے۔
26:27 مملکیت کے نظم و نسق کے لیے اتھارٹی (حکمران) کی ضرورت
31:06 سطحی ذہنیت کے ہاں جہمور اہلِ حل و عقد کا بیانیہ اور اس کا رد اور حکومت کے اعوان (کابینہ) اور سیکورٹی فورسز
36:11 قوم کے مزاج کے مطابق حکومتی اتھارٹی کا قیام لازمی و ضروری ہے۔
39:10 ریاست میں چند بڑی بڑی بنیادی خرابیاں
45:08 (1) اَنفُسِ شریره (انسانیت دشمن مافیاز) کی اجتماعیت کا معاشرے میں راج اور ان کا قلع قمع
47:30 (2) انسانیت شکن انفرادی جرائم قتل و غارت گری وغیرہ
49:33 (3) شہری نظام کو توڑنے کی خفیہ قبیح حرکتیں مثلا جادو وغیرہ
52:36 (4) ضروری ارتفاقات کو توڑنے والے فطرتِ سلیمہ سے ہٹے ہوئے غلط عادتوں کے شکار افراد
55:58 (5) مملکت کے لئے نقصان دہ معاشی سرگرمیاں جیسے جوا، سود اور ناپ تول میں کمی وغیرہ
56:44 (6) عدالتی نظام کی خرابیاں
1:02:16 (7) رفاہیت متوسطه سے رفاہیت ناقصہ (ناقص طرز زندگی) یا رفاہیت بالغہ (پر تعیش طرز زندگی) کی طرف انحراف یا ریاست کی اکثریت کا محض کسی ایک شعبے سے وابستگی اور دیگر ضروری شعبہ جات سے غفلت
ریاست میں کاشتکار ریڑھ کی حیثیت رکھتا اور نظم و نسق و صنعت کاری کے شعبے اس کی اساس پر کام کرتے ہیں
1:03:35 (8) سوسائٹی میں موذی درندے اور کیڑوں مکوڑوں کا پھیلنا اور ان کا خاتمہ
1:04:29 ریاست کے لیے چند ضروری امور اور اقدامات کی فہرست
۱۔ زراعت و صنعت اور تجارت کے فروغ کے لیے کردار
۲۔ شہری دنیا بھر میں جتنی مہارتیں ہیں انہیں سیکھیں۔
۳۔ تاریخ اور طب کے علوم کا فروغ۔
۴۔ پیش آمدہ مسائل کے حل کے لیے تعلیم و تربیت کا انتظام
۵۔ ریاست کی ترقی و بہتری کے لیے دشمن عناصر کی جاسوسی کا نظام
1:14:14 ریاستوں اور ملکوں کی تباہی و بربادی کے دو اساسی خرابیاں
پہلی خرابی: ملکی خزانہ پر ایسے پیشہ ور عسکری افراد، مذہبی رہنما، عبادت گزار اور ادیب کہلانے والے طبقات کا تسلط جو ریاست کا مالی وسائل لوٹنے کو پیشہ بنا لیں۔ جس کے نتیجہ میں قرض کی معیشت کا پھیلاؤ۔
1:23:05 دوسری خرابی: پیداواری شعبوں: زراعت، صنعت اور تجارت پر ظالمانہ اور بھاری ٹیکس اور طاقتوروں کو ٹیکس سے چھوٹ
1:23:05 ملکی ریاست کے لیے قابلِ برداشت ٹیکسوں کا نظام اور ملکی نظم و نسق چلانےوالے بقدر ضرورت
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
-
5:34:44
Drew Hernandez
1 day agoERIKA KIRK & CANDACE OWENS CEASEFIRE SUMMIT?
35K28 -
1:37:33
efenigson
16 hours agoUnapologetically Yourself: The Courage to Speak & Be Different - Zuby | Ep. 111
48.2K2 -
1:07:27
Inverted World Live
7 hours agoAI Person of the Year & Robot Wolves in Japan | Ep. 153
75.1K7 -
3:03:11
TimcastIRL
8 hours agoRob Reiner MURDERED, Son Arrested, Trump Faces Backlash Over Comments | Timcast IRL
282K149 -
1:46:20
megimu32
7 hours agoON THE SUBJECT: Top Christmas Movies That Raised Millennials [Part 1]
51.2K8 -
57:22
Flyover Conservatives
1 day agoChina and India are Draining Silver — Prices Are Responding Fast - Dr. Kirk Elliott; Natural Remedy You Don't Know About - Dr. Troy Spurrill | FOC Show
54.9K6 -
MissesMaam
7 hours agoARC NOOBS 💚✨
42.2K1 -
2:30:28
Anthony Rogers
14 hours agoEpisode 393 - Psychic Readings
27.2K3 -
44:52
Donald Trump Jr.
11 hours agoShip Outta Luck, Plus FBI Foils LA Terror Plot and Much More | Triggered Ep.300
250K120 -
12:50
Dr. Nick Zyrowski
4 days agoThe AMAZING Health Benefits of NAC ( N-Acetyl Cysteine) - Must See!
48.8K20