Premium Only Content
Al Quran
معارف الحدیث
کتاب: کتاب المعاملات والمعاشرت
باب: شعر و سخن
حدیث نمبر: 1546
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَصْدَقُ كَلِمَةٍ قَالَهَا الشَّاعِرُ، كَلِمَةُ لَبِيدٍ: أَلاَ كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلاَ اللَّهَ بَاطِلٌ. (رواه البخارى ومسلم)
ترجمہ:
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سب سے زیادہ سچی بات جو کسی شاعر نے کہی ہے وہ لبید بن ربیعہ شاعر کی یہ بات (یعنی یہ مصرع) ہے: " أَلاَ كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلاَ اللَّهَ بَاطِلٌ " (آگاہی ہو کہ اللہ کے سوا ہر چیز فانی ہے)۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)
تشریح
یہ لبید زمانہ جاہلیت کا مشہور و مقبول شاعر تھا، لیکن اس کی شاعری اس زمانہ میں بھی خداپرستانہ اور پاکیزہ تھی۔ رسول اللہ ﷺ نے اس کے مصرعہ " أَلاَ كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلاَ اللَّهَ بَاطِلٌ " کو شعر کی دنیا کا سب سے سچا کلمہ اس لئے فرمایا کہ یہ قرآن مجید کے اس ارشاد کے بالکل ہم معنی ہے۔ "كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَهُ" اس کے ساتھ کا دوسرا مصرعہ یہ ہے "وَكُلُّ شَيْءٍ لَا مَحَالَةَ زَائِلُ" (یعنی یہاں کی ہر نعمت ایک دن ختم ہو جانے والی ہے)،
یہ شعر لبید کے جس قصیدہ کا ہے وہ انہوں نے اپنے دور جاہلیت ہی میں کہا تھا، پھر اللہ تعالیٰ نے قبولِ اسلام کی توفیق عطا فرمائی۔ روایات میں ہے کہ اسلام قبول کر لینے کے بعد شعر و شاعری کا مشغلہ بالکل چھوٹ گیا اور کہا کرتے تھے کہ "يَكْفِيْنِى الْقُرْآنُ" (بس اب قرآن میرے لئے کافی ہے) اللہ تعالیٰ نے بہت طویل عمر بھی عطا فرمائی۔ حافظ ابن حجر کے بیان کے مطابق حضرت عثمان ؓ کے زمانہ خلافت میں ۱۵۶ سال کی عمر میں وفات پائی (1) رضى الله عنه وارضاه۔
-
LIVE
LFA TV
15 hours agoLIVE & BREAKING NEWS! | MONDAY 12/15/25
4,067 watching -
LIVE
The Chris Salcedo Show
15 hours agoPresident Trump The G.O.A.T. Of The 21st Century
711 watching -
9:55
BlaireWhite
2 days agoMan Wins World's Strongest Woman 🏆 | Trans Athlete Nightmare
4461 -
12:08
Paul Joseph Watson
2 days agoThey're Using Them As Bait
4.55K50 -
15:10
stateofdaniel
3 days agoClarence Thomas HUMILIATES Russia Hoaxer Marc Elias in Epic SCOTUS Showdown
1983 -
1:26:04
LIVE WITH CHRIS'WORLD
12 hours agoTHE WAKE UP CALL - 12/15/2025 - Episode 25
26.6K1 -
24:21
Blackstone Griddles
17 hours agoBlackstone Betty's Top 5 Family Favorites of the Year
13.5K -
9:10
Millionaire Mentor
14 hours agoGAO Exposes the Dirty Obamacare Secret Democrats Ignored for Years
11.1K5 -
50:51
Mike Mac - Say Something
14 hours agoSay Something Beyond w/MikeMac: TIM LEE - Ep.18
11.5K1 -
LIVE
BEK TV
2 days agoTrent Loos in the Morning - 12/15/2025
147 watching