Premium Only Content
حجۃ اللہ البالغہ | 116 | نوافل حصہ دوم | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس
درس : 116
قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات
اَبوابِ نماز باب: 12 (حصہ دوم)
نوافل کی بقیہ اقسام؛ نمازِ تہجد، نمازِ وتر، نمازِ تراویح، چاشت کی نماز، نمازِ استخاره اور نمازِ حاجت و توبہ کا بیان
مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 07؍ اکتوبر 2020 ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
0:10 نوافل کی دوسری قسم تہجد کی نماز، اہمیت پر علمی قاعدہ: رات کا آخری پہر عبادت کے لیے مناسب و عمدہ اور رحمت کے نزول کا وقت نیز یہ وقت بہیمیت کو کمزور کرنے کے لیے بمنزلۂ تریاق کے ہے۔
7:58 تہجد کی نماز کے لیے اس وقت کی طرف عنایتِ الہیہ کی بہت زیادہ توجہ اور اس کا راز
8:56 حضرت سندھیؒ کے ہاں لیڈرشپ اور سیاسی قیادت کی تعلیم و تربیت کے لیے تہجد کاوقت انتہائی اہمیت کا حامل
9:31 تہجد کی نماز سے متعلق روایات کی تشریح، ۱۔ شیطان کا انسان کے سر پر تین گرہ لگانا، (يعقد الشيطان على قافية رأس أحدكم الخ) نیند کے غلبے کو دور کرنے کا علاج اور شاہ صاحبؒ کا مشاہدہ
16:26 ٢۔ رب كاسية في الدنيا الخ، طویل حدیث کا ایک حصہ، معنی و مفہوم
20:15 ۳ ۔ رات کے آخری وقت میں اللہ تبارک و تعالی کا آسمانِ دنیا پر نزولِ اِجلال (ينزل ربنا تبارك وتعالى إلى السماء الدنيا الخ) شارحینِ حدیث کی تشریح اور شاہ صاحب کی منفرد وضاحت؛ تجلی متجددہ کا وقت
26:02 ۴۔ رات کو حالتِ طہارت پر سونے والا شخص (من أوى إلى فراشه طاهرا يذكر الله الخ،) شاہ کی تشریح؛ تشبه بالملکوت اور تطلع الی الجبروت کی حالت کا جامع شخص کا معاملہ نیز تہجد ہر ایک کے لیے لازمی و ضروری نہیں
29:49 تہجد کی نماز سے متعلق نبی اکرم ﷺ سے مروی سنتیں؛ نیند سے بیداری کے بعد کی چار دعائیں، مسواک ، وضوء اور وتر سمیت گیارہ یا تیرہ رکعتیں پڑھنا
39:04 نمازِ تہجد کے کچھ آداب
41:50 رات کی اصل نماز، وتر کی نماز ، شروع رات میں پڑھنے کی اجازت، لیکن آخر رات میں پڑھنے کی ترغیب، نیز وتر کی حیثیت
46:42 وتر کے فضائل سے متعلق روایت اور اس کی تشریح
48:43 وتر کے اذکار و دعائیں
51:42 نوافل کی تیسری قسم ماہِ رمضان کا قیام ( تراویح) اور اس کی مشروعیت کا راز، فرشتوں سے مشابہت اختیار کرنے کے دو درجے، محسنین کے چار کام
54:17 تراویح تمام لوگوں کے لیے لازمی و ضروری نہیں، سنتِ مؤکدہ و کفایہ ؛روایات
55:03 پہلی حدیث: ،حضور ﷺ کا تین دن سے زائد نماز تراویح نہ پڑھانا، حدیث (ما زال بكم الذي رأيت من صنیعكم الخ) کی تفصیل و تشریح
1:01:05 دوسری حدیث: من قام رمضان إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه، حدیث کا بنیادی راز
1:02:09 نمازِ تراویح سے متعلق صحابہ کا تین امور پر اجماع؛ مساجد میں جماعت کے ساتھ شروع رات میں بیس رکعات کی ادائیگی
1:03:59 تراویح بدعتِ حضرت عمر ؓ نہیں،احادیث اور اجماعِ صحابہ سے ثابت ہے۔
1:05:23 بیس رکعات بھی اجماعِ صحابہ سے ثابت،حرمین میں بیس رکعات نمازِ تراویح کا معمول
1:06:52 تراویح کی بیس رکعات کی مشروعیت کی وجہ
1:08:46 نوافل کی چوتھی قسم چاشت کی نماز اور اس کا راز
1:12:00ضحی (چاشت) کی رکعات کے اعتبار سے تین درجے؛ کم از کم درجه دو رکعتیں
1:15:40 نمازِ چاشت کا ادائیگی کا کامل ترین وقت نیز یہ نماز بدعت نہیں
1:18:29 نوافل کی پانچویں قسم نمازِ استخارہ، زمانہ جاہلیت میں مشرکین کا فال نکالنے کا معمول تواس کی جگہ حضور ﷺ نے استخارہ کی دعا سکھلائی، حکمتیں اور فوائد
1:20:59 شاہ صاحب کے ہاں تمام امور میں کثرت سے استخارہ کا عمل فرشتوں سے مشابہت کے حصول میں تجربہ شدہ تریاق
1:21:34 نبی اکرمؐ سے مروی نمازِاستخارہ کے آداب، دعا اور طریقۂ کار
1:26:39 محققین اساتذہ کے ہاں دعائے استخارہ کا عمل، مروجہ استخارہ میں خرابیاں و خرافات جو خلافِ سنت ہیں۔
1:29:31 نوافل کی چھٹی قسم صلاةِ حاجت اور اس کی بنیاد؛ توحید الاستعانة ، دو رکعت نماز، جامع دعائے حاجت
1:35:31 نوافل کی ساتویں قسم صلاةِ توبہ اور اس کی اصل، دو رکعتیں اور مشائخ کے مختلف طریقے
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
-
23:28
Stammherz - Fine woodworking, end grain cutting boards & process-driven builds
6 days agoWatch How I Built This 3D Illusion Using Four Woods
2.99K -
LIVE
God Of Disrespect
1 hour agoDominate, Survive, Claim Victory, Were back, ARC Raiders Mayhem
46 watching -
LIVE
DeGraTheGamer
2 hours agoBATTLEFIELD 6 REDSEC | GAUNLET W/ RANDOMS | ROAD TO 100 FOLLOWERS!
26 watching -
23:10
Selwen
1 month ago $0.05 earnedThe Most Expensive Flop In History
1.97K -
1:12:45
John_Goetz
1 hour agoJohn Gets Gaming - Death Stranding 2: On The Beach (Part 6)
4 -
40:10
Glenn Greenwald
3 hours agoWhy Are U.S. Officials LYING About the Latest ICE Killing? | SYSTEM UPDATE #570
63K162 -
LIVE
DevynDaBeastTV
1 hour agoLittle Bit of Nostalgia | Fable II
28 watching -
19:19
TOMSTC
1 day ago $0.08 earnedOxford Hotgrips Sport Fitted and Tested | Suzuki V-STROM 1050DE
3.2K -
20:45
Full Ahead
1 month agoDurham Drive on a Great Day Part 3/4, North Carolina USA
1.99K -
LIVE
Lofi Girl
3 years agolofi hip hop radio 📚 - beats to relax/study to
539 watching