Premium Only Content
Surah al shams
Surat No. 91 Ayat NO. 0
سورة الشَّمْس نام : پہلے ہی لفظ الشمس کو اس کا نام قرار دیا گیا ہے ۔ زمانۂ نزول : مضمون اور انداز بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ سورۃ بھی مکۂ معظمہ کے ابتدائی دور میں نازل ہوئی ہے ۔ مگر اس کا نزول اس زمانے میں ہوا ہے جب مکہ میں رسول اللہ ﷺ کی مخالفت خوب زور پکڑ چکی تھی ۔ موضوع اور مضمون : اس کا موضوع نیکی اور بدی کا فرق سمجھانا اور ان لوگوں کو برے انجام سے ڈرانا ہے جو اس فرق کو سمجھنے سے انکار اور بدی کی راہ چلنے پر اصرار کرتے ہیں ۔ مضمون کے لحاظ سے یہ سورۃ دو حصوں پر مشتمل ہے ۔ پہلا حصہ سورت کے آغاز سے شروع ہو کر آیت 10 پر ختم ہوتا ہے ، اور دوسرا حصہ آیت 11 سے آخر تک چلتا ہے ۔ پہلے حصہ میں تین باتیں سمجھائی گئی ہیں ۔ ایک یہ کہ جس طرح سورج اور چاند ، دن اور رات ، زمین اور آسمان ایک دوسرے سے مختلف اور اپنے آثار و نتائج میں متضاد ہیں ، اسی طرح نیکی اور بدی بھی ایک دوسرے سے مختلف اور اپنے آثار و نتائج میں متضاد ہیں ۔ یہ دونوں نہ اپنی شکل میں یکساں ہیں اور نہ ان کے نتائج یکساں ہو سکتے ہیں ۔ دوسرے یہ کہ اللہ تعالٰی نے نفس انسانی کو جسم ، حواس اور ذہن کی قوتیں دے کر دنیا میں بالکل بے خبر نہیں چھوڑ دیا ہے بلکہ ایک فطری الہام کے ذریعہ سے اس کے لاشعور میں نیکی اور بدی کا فرق ، بھلے اور برے کا امتیاز ، اور خیر کے خیر اور شر کے شر ہونے کا احساس اتار دیا ہے ۔ تیسرے یہ کہ انسان کے مستقبل کا انحصار اس پر ہے کہ اس کے اندر تمیز ، ارادے اور فیصلے کی جو قوتیں اللہ نے رکھ دی ہیں ان کو استعمال کر کے وہ اپنے نفس کے اچھے اور برے رجحانات میں سے کس کو ابھارتا اور کس کو دباتا ہے ۔ اگر وہ اچھے رجحانات کو ابھارے اور برے رجحانات سے اپنے نفس کو پاک کرے تو فلاح پائے گا ۔ اور اس کے برعکس اگر وہ نفس کی اچھائی کو دبائے اور برائی کو ابھارے تو نامراد ہو گا ۔ دوسرے حصے میں قوم ثمود کی تاریخی نظیر کو پیش کرتے ہوئے رسالت کی اہمیت سمجھائی گئی ہے ۔ رسول دنیا میں اس لیے بھیجا جاتا ہے کہ بھلائی اور برائی کا جو الہامی علم اللہ نے انسان کی فطرت میں رکھ دیا ہے وہ بجائے خود انسان کی ہدایت کے لیے کافی نہیں ہے ، بلکہ اس کو پوری طرح نہ سمجھنے کی وجہ سے ہی انسان خیر و شر کے غلط فلسفے اور معیار تجویز کر کر کے گمراہ ہوتا رہا ہے ۔ اس بنا پر اللہ تعالٰی نے اس فطری الہام کی مدد کے لیے انبیاء علیہم السلام پر واضح اور صاف صاف وحی نازل فرمائی تاکہ وہ لوگوں کو کھول کر بتائیں کہ نیکی کیا ہے اور بدی کیا ۔ ایسے ہی ایک نبی ، حضرت صالح علیہ السلام قوم ثمود کی طرف بھیجے گئے تھے ۔ مگر وہ اپنے نفس کی برائی میں غرق ہو کر اتنی سرکش ہو گئی تھی کہ اس نے ان کو جھٹلا دیا ، اور اس کا منہ مانگا معجزہ جب انہوں نے ایک اونٹنی کی شکل میں پیش کیا تو ان کی تن�
-
12:44
WhatCulture Gaming
17 hours ago $0.61 earned10 Video Game Trophy Stats You Won't Believe
4.25K -
4:47
RidiculousRides
2 days ago $0.27 earnedFrom Combat to Comfort: Couple Transforms Military Truck Into Dream Home
3.83K -
LIVE
BEK TV
2 days agoTrent Loos in the Morning - 1/19/2026
195 watching -
19:49
MattMorseTV
14 hours ago $20.87 earnedTrump was 10 STEPS AHEAD...
136K275 -
29:58
Nikko Ortiz
19 hours agoMy HOA Hates Me...
87K22 -
15:15
Code Blue Cam
11 hours agoThe Most Embarrassing Public Arrest of All Time
34.6K10 -
LIVE
DynastyXL
5 hours ago🔴LIVE MONDAY MADNESS with followers! Rumble Wallet✅ | New Alerts!✅ | 247/300 followers📈
122 watching -
LIVE
Lofi Girl
3 years agolofi hip hop radio 📚 - beats to relax/study to
186 watching -
2:59:22
JohnnyBoyGaming1
3 hours agoFinal Fantasy 7 Remake Intergrade PC #8 Gaming on Rumble
5.69K -
1:26:00
Side Scrollers Podcast
3 days agoSide Scrollers Presents: Mount Your Friends with Kirsche, Leaflit, Pickle and VTuber Blabs
26.3K11