Premium Only Content
Surah al aadiyaat
Surah al aadiyaat ] Surat No. 100 Ayat NO. 0
سورة العدیات نام : پہلے ہی لفظ العٰدیٰت کو اس کا نام قرار دیا گیا ہے ۔ زمانۂ نزول : اس کے مکی اور مدنی ہونے میں اختلاف ہے ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود ، جابر ، حسن بصری ، عکرمہ اور عطاء کہتے ہیں کہ یہ مکی ہے ۔ حضرت انس بن مالک اور قتادہ کہتے ہیں کہ مدنی ہے ۔ اور حضرت ابن عباس سے دو قول منقول ہوئے ہیں ۔ ایک یہ کہ یہ سورۃ مکی ہے اور دوسرا یہ کہ مدنی ہے ۔ لیکن سورۃ کا مضمون اور انداز بیان صاف بتا رہا ہے کہ یہ نہ صرف مکی ہے ، بلکہ مکہ کے بھی ابتدائی دور میں نازل ہوئی ہے ۔ موضوع اور مضمون : اس کا مقصود لوگوں کو یہ سمجھانا ہے کہ انسان آخرت کا منکر یا اس سے غافل ہو کر کیسی اخلاقی پستی میں گر جاتا ہے ، اور ساتھ ساتھ لوگوں کو اس بات سے خبردار بھی کرنا ہے کہ آخرت میں صرف ان کے ظاہری افعال ہی کی نہیں بلکہ ان کے دلوں میں چھپے ہوئے اسرار تک کی جانچ پڑتال ہو گی ۔ اس مقصد کے لیے عرب میں پھیلی ہوئی اس عام بدامنی کو دلیل کے طور پر پیش کیا گیا ہے جس سے سارا ملک تنگ آیا ہوا تھا ۔ ہر طرف کشت و خون برپا تھا ۔ لوٹ مار کا بازار گرم تھا ۔ قبیلوں پر قبیلے چھاپے مار رہے تھے اور کوئی شخص بھی رات چین سے نہیں گزار سکتا تھا کیونکہ ہر وقت یہ کھٹکا لگا رہتا تھا کہ کب کوئی دشمن صبح سویرے اس کی بستی پر ٹوٹ پڑے ۔ یہ ایک ایسی حالت تھی جسے عرب کے سارے ہی لوگ جانتے تھے اور اس کی قباحت کو محسوس کرتے تھے ۔ اگرچہ لٹنے والا اس پر ماتم کرتا تھا اور لوٹنے والا اس پر خوش ہوتا تھا ، لیکن جب کسی وقت لوٹنے والے کی شامت آ جاتی تھی تو وہ بھی یہ محسوس کر لیتا تھا کہ یہ کیسی بری حالت ہے جس میں ہم لوگ مبتلا ہیں ۔ اس صورتحال کی طرف اشارہ کر کے یہ بتایا گیا ہے کہ موت کے بعد دوسری زندگی اور اس میں خدا کے حضور جواب دہی سے ناواقف ہو کر انسان اپنے رب کا ناشکرا ہو گیا ہے ، وہ خدا کی دی ہوئی قوتوں کو ظلم و ستم اور غارت گری کے لیے استعمال کر رہا ہے ، وہ مال و دولت کی محبت میں اندھا ہو کر ہر طریقے سے اسے حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے ، خواہ وہ کیسا ہی ناپاک اور گھناؤنا طریقہ ہو ، اور اس کی حالت خود اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ وہ اپنے رب کی عطا کی ہوئی قوتوں کا غلط استعمال کر کے ناشکری کر رہا ہے ۔ اس کی یہ روش ہرگز نہ ہوتی اگر وہ اس وقت کو جانتا ہوتا جب قبروں سے زندہ ہو کر اٹھنا ہو گا ، اور جب وہ ارادے اور وہ اغراض و مقاصد تک دلوں سے نکال کر سامنے رکھ دیے جائیں گے جن کی تحریک سے اس نے دنیا میں طرح طرح کے کام کیے تھے ۔ اس وقت انسانوں کے رب کو خوب معلوم ہو گا کہ کون کیا کر کے آیا ہے ، اور کس کے ساتھ کیا برتاؤ کیا جانا چاہیے ۔
-
LIVE
BEK TV
2 days agoTrent Loos in the Morning - 1/19/2026
161 watching -
19:49
MattMorseTV
13 hours ago $17.74 earnedTrump was 10 STEPS AHEAD...
136K256 -
29:58
Nikko Ortiz
18 hours agoMy HOA Hates Me...
87K22 -
15:15
Code Blue Cam
10 hours agoThe Most Embarrassing Public Arrest of All Time
34.6K10 -
LIVE
DynastyXL
4 hours ago🔴LIVE MONDAY MADNESS with followers! Rumble Wallet✅ | New Alerts!✅ | 247/300 followers📈
212 watching -
LIVE
Lofi Girl
3 years agolofi hip hop radio 📚 - beats to relax/study to
250 watching -
LIVE
JohnnyBoyGaming1
2 hours agoFinal Fantasy 7 Remake Intergrade PC #8 Gaming on Rumble
53 watching -
1:26:00
Side Scrollers Podcast
3 days agoSide Scrollers Presents: Mount Your Friends with Kirsche, Leaflit, Pickle and VTuber Blabs
26.3K11 -
B2ZGaming
7 hours agoVoid Train - Brawlhalla | B2Z Gaming
3.44K1 -
18:30
GritsGG
16 hours agoWorld Record Lobby Wipe on Warzone? #warzone
19.6K