کندیاں / رورل ہیلتھ سنٹر کندیاں نئی بلڈنگ مگر سہولیات ناپید

1 month ago
1

کندیاں / رورل ہیلتھ سنٹر کندیاں نئی بلڈنگ مگر سہولیات ناپید

حال ہی میں آر ایچ سی کندیاں کی تزئین وآرائش و تعمیر تو کر دی گئی مگر کم و بیش مضافات کی ابادی ملا کر ڈیڑھ دو لاکھ کے مکینوں کے لیئے صرف دن کو دو ڈاکٹرز ایک میل ایک فیمیل تعینات ہیں نائیٹ شفٹ سرے سے ہی ختم کر دی گئی ہے مریض مرتے ہیں تو مریں پرائیویٹ جائیں یا رات کو میانوالی ڈی ایچ کیو میں سنٹر پرائیویٹ سیکٹر میں تو نہ جا سکا مگر پی ایچ ایف ایم سی کمپنی کو چلتا کر دیا گیا اور ساتھ ہی 60 فیصد سٹاف بھی یہاں سے فارغ کیا گیا اب دن کو دو ڈاکٹرز اور ایک دو ڈسپینسرز چند نرسز ایل ایچ وی ایک چوکیدار ایک خاکروب یہاں کام کر رہے ہیں جو کہ اتنی بڑی آبادی کے لیئے ناکافی ہیں نہ ادویات کا کوٹہ مل سکا چند ایک ایمرجینسی ادویات موجود ہیں

شہریوں کا کہنا ہے کہ جب سہولیات ہی نہیں ہیں تو اس سنٹر کا ہم نے اچار ڈالنا ہے

Loading comments...