*پیغام برائے عوام اور کارکنان*

1 day ago
19

*پیغام برائے عوام اور کارکنان*
از طرف: ایڈووکیٹ منظور الٰہی، صدر لبیک لائر ونگ کراچی

الحمدللہ! اورنگی ٹاؤن یوسی 01 کے الیکشن نتائج میں حق کی جیت ہوئی۔
پہلے فارم 11 اور 12 کے ذریعے عوامی فیصلے کو بدلنے کی کوشش کی گئی، مگر جب دوبارہ گنتی ہوئی تو حقیقت سب کے سامنے آگئی اور تحریک لبیک پاکستان فاتح قرار پائی۔

یہ کامیابی صرف TLP کی نہیں بلکہ ہر اس ووٹر کی ہے جس نے اپنا قیمتی ووٹ لبیک کو دیا۔ یہ عوام کے اعتماد اور قربانی کا ثمر ہے۔

میں تمام کارکنان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے دن رات ووٹوں پر پہرہ دیا اور دھاندلی کی ہر کوشش ناکام بنائی۔

ہم نے ثابت کردیا ہے کہ اگر ہم اپنے ووٹ کی حفاظت کریں تو کوئی طاقت عوام کے فیصلے کو تبدیل نہیں کرسکتی۔

*تحریک لبیک پاکستان عوام کی اصل نمائندہ ہے اور ان شاءاللہ یہ جدوجہد جاری رہے گی۔*

ایڈووکیٹ منظور الٰہی
صدر لبیک لائر ونگ کراچی

Loading comments...