پروگرام دین ودنیا موضوع: رہبر معظم کا کھلاڑیوں اور نوجوانوں سے خطاب

29 days ago
4

پروگرام دین ودنیا
موضوع: رہبر معظم کا کھلاڑیوں اور نوجوانوں سے خطاب
مہمان: حجہ الاسللام و المسلمین جناب جری حیدر صاحب
میزبان: محمد سبطین علوی
پیش کش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو
موضوعات گفتگو:
سافٹ وار کی اہمیت
جوانوں کے اذہان پر تسلط کے مختلف طریقے
مشرق وسطی کے بارے میں ٹرمپ کی بکواسیات اور رھبر کا تجزیہ
غزہ جنگ کا شریک جرم امریکہ

خلاصہ گفتگو: موجودہ دور میں سافٹ وار کی اہمیت انتہائی بڑھ چکی ہے۔ اب دشمن طاقت کے زور پر نہیں بلکہ میڈیا، ثقافت، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے ذریعے اقوام کے ذہنوں اور عقائد پر قبضہ کرتا ہے۔ یہ جنگ ایمان، فکر اور دینی اقدار کو کمزور کرنے کے لیے لڑی جا رہی ہے۔ اس کے مقابلے کے لیے ضروری ہے کہ ہم فکری بیداری، دینی بصیرت اور ثقافتی استقامت کو مضبوط بنائیں۔

آیت‌الله خامنہ‌ای میں کہا گیا کہ امریکہ حقیقی دہشت‌گرد ہے، اور ٹرمپ کا ایرانی عوام سے دوستی کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے کیونکہ امریکی پابندیاں خود ملتِ ایران کے خلاف ہیں۔ آپ نے کہا کہ ٹرمپ کی “معاملے” کی بات دراصل زور زبردستی اور تحمیل ہے، جسے ایرانی قوم ہرگز قبول نہیں کرے گی۔ مزید فرمایا کہ مغربِ ایشیا کی جنگوں اور بدامنی کا اصل سبب خود امریکہ ہے، جس کی فوجی موجودگی اور تسلط اس خطے کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

Loading comments...