پروگرام دین و دنیا اخلاقی اقدار کی معاشرے میں ضرورت اور اہمیت

8 days ago
6

پروگرام دین و دنیا
اخلاقی اقدار کی معاشرے میں ضرورت اور اہمیت
مہمان: حجہ الاسلام والمسلمین سید احمد نقوی
میزبان: محمد سبطین علوی
پیش کش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو
موضوعات گفتگو:
1. اسلامی تعلیمات میں اخلاق کی اہمیت اور مقام
2. اخلاق کے فردی، خاندانی اور اجتماعی اثرات
3. اخلاقی انحطاط کے معاشرتی نتائج
4. اخلاقی تربیت میں خاندان، تعلیمی اداروں اور میڈیا کا کردار
خلاصہ گفتگو:
اسلام ایک مکمل نظامِ حیات ہے جس کا مقصد انسان کو اخلاقی کمال تک پہنچانا ہے۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کا مقصد بھی اعلیٰ اخلاق کی تکمیل تھا۔ قرآن مجید میں تزکیہ نفس کو انسان کی حقیقی کامیابی کا معیار قرار دیا گیا ہے، جیسا کہ سورہ شمس میں بیان ہوا ہے کہ کامیاب وہی ہے جو اپنے نفس کو پاک کرے۔ اسلامی عبادات جیسے نماز اور زکوٰۃ کا فلسفہ بھی انسان کو برے اخلاق سے دور کر کے نیکی اور پاکیزگی کی طرف لانا ہے۔ احادیث میں اخلاق کو جنت و جہنم کی امید یا خوف سے بالاتر بتایا گیا ہے۔ اچھے اخلاق کے نتیجے میں عمر میں برکت، رزق میں وسعت اور معاشرتی امن پیدا ہوتا ہے۔ اخلاقی تربیت میں گھر، تعلیم اور میڈیا بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ تزکیہ ایک مسلسل جدوجہد ہے جو ایمان، صبر اور عمل صالح سے حاصل ہوتی ہے، اور اپنی تکمیل امام زمانہؑ کے ظہور کے دور میں پائے گی۔

Loading 1 comment...