تجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: ایپسٹین فائلز۔۔۔ امریکہ میں صیہونی لابی کی مداخلت اور اس کے اثرات

1 month ago
3

تجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع: ایپسٹین فائلز۔۔۔ امریکہ میں صیہونی لابی کی مداخلت اور اس کے اثرات
مہمان تجزیہ نگار: سید کاشف علی
میزبان: سید انجم رضا
پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو
سوالات:
1. ایپسٹین فائلز نے ایک بار پھر امریکی سیاست اور اشرافیہ کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے—یہ فائلز دراصل کیا ہیں اور کیوں اب دوبارہ زیرِ بحث آ رہی ہیں؟
2. کیا ایپسٹین کیس محض ایک اخلاقی اسکینڈل تھا یا اس کے پیچھے طاقت، بلیک میلنگ اور عالمی اثرورسوخ کی ایک منظم کہانی ہے؟
3. الزام ہے کہ ایپسٹین کے تعلقات صیہونی لابی اور اسرائیلی انٹیلی جنس سے جڑے تھے—کیا اس الزام کی کوئی سنجیدہ بنیاد موجود ہے؟
4. کیا ایپسٹین کیس نے امریکہ اور مغربی و یورپی ممالک کے عالمی اخلاقی بیانیے کو شدید نقصان نہیں پہنچایا؟
5. ڈونلڈ ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کے تعلقات کی تصاویر اور بیانات سامنے آ چکے ہیں—کیا ٹرمپ واقعی خود کو اس کیس سے الگ ثابت کر پائے ہیں؟
6. اہم سوال یہ ہے کہ کیا ایپسٹین فائلز کبھی مکمل سچ کے ساتھ عوام کے سامنے آ سکیں گی، یا یہ بھی طاقتور لابیوں کی نذر ہو جائیں گی؟
خلاصہ گفتگو و اہم نکات:
ایپسٹین فائلز… نے امریکہ کی سیاست، عدالتی نظام اور طاقت کے مراکز کو ہلا کر رکھ دیا ہے
ایپسٹین فائلز… وہ دستاویزات ہیں جو امریکہ کی وفاقی عدالت نے جاری کی ہیں
ایپسٹین فائلز… عدالتی کاروائی ، لوگوں کے بیانات، گواہان کے بیانات اور مختلف ای میلز ،ڈاکومنٹس پہ مشتمل دستاویزات ہیں
جیفری ایپسٹین ایک ارب پتی سرمایہ کار، فنانسر اور بچوں کے ساتھ جنسی جرائم میں سزا یافتہ ایک امریکن یہودی تھا
جیفری ایپسٹین 2019 میں امریکی پولیس کی حراست میں پراسرار حالت میں مشکوک طور پہ ہلاک ہوا تھا
جیفری ایپسٹین عالمی اشرافیہ میں اپنی ان پارٹیز کی بدولت انتہائی بااثر مانا جاتا تھا۔
جیفری ایپسٹین کے حوالے سے مبینہ غیرقانونی جنسی سرگرمیوں اور ٹریفکنگ کی خبریں گردش کرتی رہیں
ٹیچنگ پروفیشن سے عملی زندگی شروع کرنے والے جیفری ایپسٹین کا تھوڑے عرصے میں ارب پتی ہوجانا بھی معمہ ہے
ایک دم سے ا یپسٹین نے امریکی ، یورپی اشرافیہ میں اپنی نیٹ ورکنگ کی یہ سب اسے بہت مشکوک بناتی ہیں
برطانوی شاہی خاندان سے پرنس اینڈریو بھی ایپسٹن کی سرگرمیوں سے فیض یاب ہوتا رہا تھا
ایپسٹین نے امریکی ومغربی اشرافیہ کو کم عمر بچے بچیوں کےجنسی استحصال کے دھندے میں ملوث کیا
جیفری ایپسٹین 2005 میں گرفتار ہونے کے بعد 2008 میں پھر رہا ہوگیا
ایپسٹین کیس نے امریکہ اور مغربی و یورپی ممالک کے عالمی اخلاقی بیانیے کی منافقت اور دوہری پالیسی کو بے نقاب کردیا
شواہد سے محسوس ہوتا ہے کہ جیفری ایپسٹین نے ایک سے زیادہ خفیہ ایجنسیوں کا ایجنٹ تھا
جیفری ایپسٹین نے جس انداز میں امریکی اور یورپی سیاست دانوں کی وڈیوز بنائی ہیں وہ بلیک میلنگ کے لئے ہیں
شواہد ثابت کررہے ہیں کہ صیہونی لابی کے پشت پناہی جیفری ایپسٹین کو حاصل تھی
جیفری ایپسٹین نے موساد کے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے امریکی سیاست دانوں کی بھی وڈیوز کی بلیک میلنگ کی
واقعاتی شواہد یہی بتارہے ہیں کہ جیفری ایپسٹین اس را ئ ی ل ی ایجنسیوں کے پے رول پہ تھا
جیفری ایپسٹین کی ساتھی خاتون گلین میکسل مبینہ طور پہ موساد کے بہت اہم ایجنٹ کی بیٹی ہے
جس انداز میں جیفری ایپسٹین کو عدالتی سزاوں اور پولیس تفتیش میں مدد دی جاتی رہی اس نے امریکی نظام انصاف کی قلعی کھول دی ہے
بظاہر تو امریکی قانون میں بچوں سے بدسلوکی کے مجرم کو ہمیشہ کے لئے نشان زد کردیا جاتا ہے
مگر جیفری ایپسٹین بچوں سے بد سلوکی کو مجرم ہونے کے باوجود بچتا رہا
جیفری ایپسٹین کا جیل میں پراسرار طور پہ بھی قتل ، اس بات کا ثبوت ہے کہ طاقت ور حلقو ں نے اسے مروادیا
ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کے تعلقات کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں،یہ دہائیوں پہ محیط ہیں
افشا ہونے والی فائلز میں ٹرمپ اور بل کلنٹن جیسے امریکی صدور کا نام شامل ہے
ٹرمپ اپنے دونوں ادوار صدارت میں جیسے صیہونی لابی کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنا ہے ، یقینا جیفری ایپسٹین فائلز کا ہی شاخسانہ ہے
حقیقت تو یہ ہے کوئی بھی امریکی صدر ہو اس رائ ی ل کے لئے جیسے استعمال ہوتے ہیں یقینا ایسے ہی کسی نیٹ ورک سے بلیک میل ہوتا ہوگا
ایپسٹین فائلز …. شاید ابھی تو مکمل طور پہ شاید افشا نہ ہوں مگر بیس پچیس برس بعد مکمل سچ سامنے ضرور آئے گا

Loading comments...