تجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: و ایران عالمی صیہونیت کے نشانے پر، مگر کیوں؟؟

5 days ago

تجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع: و ایران عالمی صیہونیت کے نشانے پر، مگر کیوں؟؟
مہمان تجزیہ نگار: سید کاشف علی
میزبان: سید انجم رضا
پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو
خلاصہ گفتگو و اہم نکات:
• جمہوری اسلامی ایران عالمی صیہونیت کے نشانے پر ہے کیونکہ وہ سامراجی نظام کے آگے جھکنے سے انکار کر چکا ہے۔
• جمہوری اسلامی ایران اس لیے ہدف بنا کیونکہ اس نے اسرائیلی بالادستی کو کھلے عام چیلنج کیا۔
• جمہوری اسلامی ایران پر یلغار کی اصل وجہ اس کا انقلابی اور خواساس اسلامی نظام ہے۔
• عالمی صیہونیت کو ایران سے خطرہ اس کے میزائل نہیں، اس کا نظریہ ہے۔
• ایران وہ ریاست ہے جس نے فلسطین کو سودا نہیں، مسئلہ مانا۔
• صیہونی منصوبے ایران کی مزاحمتی حکمتِ عملی پر آ کر دم توڑ رہے ہیں۔
• جمہوری اسلامی ایران اس لیے دشمن کی آنکھ میں کھٹکتا ہے کیونکہ وہ غلامی نہیں، مزاحمت سکھاتا ہے۔
• جمہوری اسلامی ایران کا وجود ہی مشرقِ وسطیٰ میں صیہونی ایجنڈے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
• جمہوری اسلامی ایران پر پابندیاں دراصل صیہونیت کی سیاسی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں۔
• عالمی صیہونیت ایران کو کمزور کرنا چاہتی ہے کیونکہ وہ اسے بے نقاب کر چکا ہے۔
جمہوری اسلامی ایران نے القدس پہ صیہونی قبضے کو عالم اسلام کا مشترک مسئلہ بنادیا
جمہوری اسلامی ایران نے مسلم امہ کو اتحاد بین المسلمین کا عملی راستہ دکھا کر امت واحدہ کی طرف گامز ن کیا
امام خمینی نے جمعہ الوداع کویوم القدس قرار دے کر اسرائیل کے خلاف امت مسلمہ کو متحد کردیا
جمہوری اسلامی ایران کا جرم یہ ہےکہ اس نے اسرائیلی بالادستی ماننے سے انکار کر دیا۔
جمہوری اسلامی ایران ہی اور اس کا انقلاب اسلامی صیہونی منصوبوں کو زمین بوس کر رہا ہے
جمہوری اسلامی ایران کے میزائل سے زیادہ، اس کا اسلامی انقلابی شعور صیہونیت کے لیے اصل خطرہ ہے۔
جمہوری اسلامی ایران پر دباؤ دراصل مزاحمت کے پورے محور کو توڑنے کی کوشش ہے
جمہوری اسلامی ایران نے ثابت کیا ہے کہ اگر اسلامی اصولوں کے تحت جدوجہد کی جائے تو کامیابی ممکن ہے
شہید سید مقاومت جیسی زعیم شخصیات نے اپنے جان دے کر اسلامی موقف کی حقانیت ثابت کی
جمہوری اسلامی ایران نے صیہونی حکومت کے ناقابل شکست ہونے کے دعوے کو جھوٹا ثابت کیا
صیہونی حکومت اور عالمی صیہونیت اچھی طرح سمجھتی ہے کہ جمہوری اسلامی ایران ہی اس کا اصل دشمن ہے
امام خمینی رض نے اسلامی بنیادوں پہ آزادی فلسطین کا نعرہ بلند کرکے اس میں نئی روح پھونک دی
امام خمینی کی تعلیمات کی روشنی میں ایران کی سامراج مخالف پالیسی ایران سب سے اہم موقف ہے
جمہوری اسلامی ایران پہ معاشی پابندیاں بھی اس کی سامراج اور صیہونیت دشمنی کی بنا پہ ہیں
معاشی پابندیوں کا مقصد جمہوری اسلامی ایران کے عوام کے لئے مشکلات و مصیبتیں پیدا کرنا ہیں
گزشتہ برس جون ۲۰۲۵کی بارہ روزہ جنگ میں بھی جمہوری اسلامی ایران نے امریکہ و اسرائیل کو خاک چٹائی
بارہ روزہ جنگ نے جمہوری اسلامی ایران کی عوام کو ،متحد و متفق کردیا
ایرانی قوم کی حرارکی ایسی ہے وہ عقیدہ توحید اور مکتب اہل بیت ع سے جڑے رہنے کو اپنے لئے فخر سمجھتے ہیں
امریکہ و صیہونیوں کی طرف سے اندرونی ایجنٹوں کے ذریعے فساد کی کوشش کو ایرانی عوام کے جذبے نے ناکام بنایا ہے
جمہوری اسلامی ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پہ زیادہ ٹیرف لگانا معاشی حملہ کی ایک صورت ہے
عوامی پر امن مظاہرات کو فساد کی صورت میں بدلنے کی کوشش عالمی صیہونیت کی سازش تھی
ان فسادات کے حوالے سے امریکی و صیہونی میڈیا نے ڈس انفارمیشن کمپیئن چلائی
جمہوری اسلامی ایران پہ امریکی حملے کے خلاف اسلامی ممالک کی ڈپلومیسی نے بھی کام دکھایا
سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب نے بھی جمہوری اسلامی ایران کی حکومت کی کھل کر حمایت کی
پاکستان کبھی بھی جمہوری اسلامی ایران میں بیرونی ایجنٹوں کی بنا پہ خلفشار کی حمایت نہیں کرے گا
پاکستان نے اسلام دوستی ، ہمسائیگی اور اسلامی بھائے چارے کے ساتھ ساتھ اپنے قومی مفاد میں جمہوری اسلامی ایران کی حمایت کی
پاکستان کی جمہوری اسلامی ایران کی مسلسل بلا مشروط حمایت مستقبل میں پاک ایران تعلقات کے بہت خوش آئند ہے
جمہوری اسلامی ایران یقینا اپنی مستقبل کی حکمت عملی میں اندرونی طور پہ معاشی ریلیف کو بہتر کرنے کی کوشش کرے گا
اسی طرح عالمی صیہونیت کا مقابلہ کرنے کے لئے جمہوری اسلامی ایران اپنی بیرونی ڈپلومیسی کو جدید خطوط پہ استوار کرے گا
جمہوری اسلامی ایران اپنی صیہونیت دشمنی اورمخالفت کے موقف سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہوگا
جمہوری اسلامی ایران عقیدہ کو اپنی قوت و طاقت جانتے ہوئے امہ کی وحدت کے موقف پہ بھی ہمیشہ قائم رہے گا

Loading comments...