Dead Chicken Meat || Lahoreis Safe

3 years ago

لاہوریئے  پھر مردہ مرغی کے شوارمے، برگر ،چکن سینڈوچ، پیزا کھانے سے بچ گئے. ساٹھ من مردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک  نیو راوی پل پر دوران چیکنگ پولیس نے پکڑ لیا. مردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک لاہور  شیخوپورہ  روڈ پر واقع کو پولٹری  فارم سے لایا جا رہا تھا. راوی پل چیک پوائنٹ پر اے ایس آئی فیاض نے شک پڑنے پر مزدا ٹرک کو روک کر چیک کیا. ٹرک ڈرائیور اور دو ہیلپرز نے بتایا کہ مردہ مرغیاں پولٹری فارم سے لیکر آئیں. پولیس نے تین ملزمان کو حراست میں لیکر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حوالے کر دیئے جہاں پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ان کے خلاف  قانونی کاروائی کی جائے گی.
Sarfraz Ahmad 4.0

Loading comments...